لازوال ڈیسک
جموں؍؍ مولانا معشوق اشرفی کو آل انڈیاعلمامشائخ بورڈ میں شامل کرنے پر آج یہاں طلبامدرسہ اشرفیہ نور الاسلام نے مباکباد دی ہے۔ پریس نام سے جاری بیان میں مدرسہ کے شعبہ حفظ کے فارغ مولانا افتاب احمد اشرفی نے مولانا معشوق اشرفی کو آل انڈیا علمامشائخ بورڈ کا ضلعی صدر بنائے جانے پرمباکباد دی ہے ۔انہوںنے کہا استاذ محترم کو اس باڈی میں شامل کرنا ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔ مولانا معشوق اشرفی مدرسہ اشرفیہ نور الاسلام کے سربراہ ہیں جنکو حال ہی میں وولڈ صوفی فورم و آل انڈیا علما مشائخ بورڈ کی ریاستی اکائی کے ضلع پونچھ کا صدر بنایا گیا ہے جس پر خطہ پیر پنجال کے حلقوں سے انہیں تہنیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔