راجوری میں پی ڈی پی کے ورکروں کا اجلاس، ڈی ڈی سی الیکشن پر کیا گیا تبادلہ خیال

0
0

آزاد راحت

راجوری؍؍ڈی ڈی سی الیکشن اور راجوری میں عوامی اتحاد پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی پی ہائی کمانڈ کی ہدایت پر راجوری میں ورکروں کی میٹنگ منعقد کی گئی جس کی صدارت پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر ماسٹر تصدق حسین چودھری نے کی جبکہ اس موقع پر پی ڈی پی کے زونل صدر ماسٹر اقبال شاہ، پی ڈی پی لیڈر تعظیم ڈار، اشتیاق بٹ، ایڈوکیٹ شوکت علی، آصف بٹ، عمرارشدملک اور دیگر بھی خاص طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر بلاک منجاکوٹ، تھنہ منڈی، راجوری، کوٹرنکہ سے پارٹی کے سینئر ورکروں نے علیحدہ علیحدہ میٹنگیں کی اور موجودہ حالات خاص طور پر ڈی ڈی سی الیکشن اور گپکار الائنس (عوامی اتحاد) پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس موقع پر پی ڈی پی ہائی کمانڈ کے فیصلے کے مطابق تھنہ منڈی حلقہ کے لئے انجم مرزا اور مینڈھر ائے کے لئے ندیم رفیق خان کو مینڈیٹ لیٹرز سونپے گے۔ وہیں اس موقع پر پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر ماسٹر تصدق حسین نے تمام پارٹی ورکروں کو گپکار الائنس کو مضبوط کرنے کا مشورہ دیا ہے اور جہاں جہاں پی ڈی پی کے اْمیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں وہاں سخت ترین محنت کرے۔ اس موقع پر انہوں نے صاف کیا ہے کہ الیکشن میں ہماری لڑائی بھاجپا کے ساتھ یے اس لئے اب آپسی جھگڑوں کو ختم کر کے دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پی ڈی پی کے اْمیدواروں کے ساتھ ساتھ عوامی اتحاد کے امیدوار کامیاب ہوسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا