شہید رائے کے آبائی گاؤں میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں

0
0

گوہاٹی؍؍ جموں و کشمیر میں شہید فوج کے حوالدار ہردھن چندر رائے کی آخری رسومات آسام کے ضلع دھوبری میں ان کے آبائی گاؤں فٹکِباڈی میں ادا کی گئیں۔ حوالدار رائے کے بیٹے کو خاندان کے اراکین نے گود میں لے کر شہید کو آگ دی۔ فوج اور مقامی افراد شہید کی آخری وداعی میں شریک ہوئے ۔ مسٹر رائے خاندان کے واحد کمانے والے شخص تھے ۔ ان کے اہل خانہ میں والدین، بیوی، بہنیں اور ایک ڈیڑھ سال کا بیٹا ہے ۔جموں و کشمیر میں اُری سیکٹر میں ہندوستان۔پاکستان کی سرحد پر لائن آف کنٹرول سے پاک فوج کے بیس اسپتال میں رکھا گیا، جہاں وزیر اعلیٰ سربانند سونووال نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر سونووال نے ریاستی حکومت کی جانب سے شہید کے احترام میں ان کے اہل خانہ کو 20 لاکھ روپیے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا