امیت شاہ نے کووڈ کے دوران میڈیا کی خدمات کی تعریف کی

0
0

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کووڈ وبا کے دوران لوگوں میں بیداری پیداکرنے میں میڈیا کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ حکومت پریس کی آزادی کے تئیں پرعزم ہے اور پریس کو دبانے والوں کا مضبوطی سے مخالفت کرتی ہے ۔مسٹر امیت شاہ نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ پیغام میں کہا کہ ‘‘نیشنل پریس ڈے پر مبارک باد، ہمارا میڈیا ہمارے عظیم قوم کی بنیاد مضبوط کرنے کی سمت میں بغیر تھکے کام کررہا ہے ۔ مودی حکومت پریس کی آزادی کے تئیں پرعزم ہے اور پریس کو دبانے والوں کا مضبوطی سے مخالفت کرتی ہے ۔ کووڈ وبا کے دوران لوگوں کو بیدار کرنے میں میڈیا کی خدمات کی تعریف کرتا ہوں۔’’واضح رہے کہ چار جولائی 1966 کو ہندوستان میں پریس کونسل کا قیام عمل میں آیا تھا جس نے 16 نومبر 1966 سے کام شروع کیا تھا۔ تبھی سے 16 نومبر کو ‘نیشنل پریس ڈے ’ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا