’بھارت کا کھاتی ہیں اور پاکستان کے گن گاتی ہیں‘

0
0

محبوبہ مفتی کا پاکستان کے لئے پیار پھر سے جاگ اُٹھا ہے: کویندر گپتا
یواین آئی

جموں؍؍بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے سینئر لیڈر و سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے کہا ہے کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا پاکستان کے لئے پیار پھر سے جاگ اٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحرمہ مفتی کا ایل او سی پر گولہ باری کے تناظر میں دیا گیا بیان ملک مخالف تھا جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔کویندر گپتا نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے: ‘محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومت کو مل بیٹھ کر مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے۔ میرا ماننا ہے کہ یہ ایک بچگانہ بیان ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا پاکستان کے تئیں پیار پھر سے جاگ اٹھا ہے۔ وہ بھارت کا کھاتی ہیں اور پاکستان کے گن گاتی ہیں۔ یہ بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘جب بھارت کے فوجی شہید ہوتے ہیں تو ان کے منہ سے کوئی لفظ نہیں نکلتا ہے۔ جب پاکستان کے فوجی مارے جاتے ہیں تو اس پر ٹوئٹ کرنا بالکل غلط بات ہے۔ اس طرح کی بیان بازی ملک مخالف ہے۔ اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا’۔کویندر گپتا نے مزید کہا: ‘میں کانگریس اور ان کے ساتھیوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اپنی بقا کے لئے گپکار گینگ کا دامن تھاما ہے۔ کانگریس ختم ہو چکی ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ آج فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے ساتھ مل کر ڈی ڈی سی کے انتخابات لڑنے جا رہے ہیں۔ ان کا دفعہ 370 پر کوئی واضح موقف نہیں ہے۔ جو لوگ ترنگنے کے خلاف بولتے ہیں کانگریس پارٹی ان کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے’۔بتادیں کہ محبوبہ مفتی نے ہفتے کو اپنی ایک ٹوئٹ میں لائن آف کنٹرول پر ہونے والے انسانی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کی قیادت کو سیاسی مجبوریوں سے اوپر اٹھ کر انسانی بنیادوں پر بات چیت شروع کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی اور پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی بحالی اس کے لئے اچھی شروعات ثابت ہوسکتی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا