اس بار سبز باغ دکھانے کی کوشیش نہ کریں:سید شبیر شاہ بخاری
منظور سمسھال
گندو؍؍ گندو بھلیسہ کے سماجی کارکن سید شبیر شاہ بخاری نے سیاسی لیڈران سے اپیل کی ھے ڈی سی سی انتخاب میں عوام کو دھاکہ نہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے ساتھ ہمیشہ لیڈران دھوکہ دیتے رھے غریب عوام سے جھوٹے وعدہ کر کے الیکشن کے بعد غریب عوام کو نظر انداز کیا جاتا ھے ۔انہوں نے عوام سے بھی مودبانہ اپیل کی ھے کہ اپنے ووٹ کا جائز استعمال کر یں آپ کی ووٹ کی قیمت کوئی لیڈر ادا نھیں کر سکتا اپنے قیمتی ووٹ کا صحیح استمعال کر کے علاقے کی ترقی اور خوشحالی بہال کریں ۔پیر سید شبیر شاہ بخاری نے کہا کہ سیاست دانوں نے ہمیشہ مذ ہب اور قوم کے نام پر سیاست کر کے غریب عوام کا حق چھینا ھے
انہوں نے کہا کہ عوام سوچ سمجھ کے فیصلہ کریں۔