سول سوسائٹی فورم کا نئے اراضی قوانین کے خلاف احتجاج

0
0

احتجاجی سربراہ عبدالقیوم وانی سمیت گرفتار
یو این آئی
سری نگر؍؍ جموں و کشمیر پولیس نے پیر کے روز سول سوسائٹی فورم کے، سال گذشتہ کے پانچ اگست کے بعد جموں و کشمیر میں لاگو کئے جانے والے قوانین خاص کر نئے اراضی قوانین، کے خلاف احتجاجی مارچ کو ناکام بنا کر احتجاجیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔احتجاجی ‘ڈیموگرافی تبدیلی، نہیں چلے گی نہیں چلے گی’، ‘اراضی قوانین واپس لو واپس لو’ کے نعرے لگا رہے تھے۔تحویل میں لئے جانے سے قبل فورم کے سربراہ عبدالقیوم وانی نے یہاں پریس کالونی میں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘پانچ اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر میں لاگو کئے جانے والے قوانین لوگوں کو منظور نہیں ہیں’۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نئے اراضی قوانین لاگو کئے گئے یہ قوانین ہماری شناخت، ثقافت، اثاثوں اور وسائل پر ایک حملہ ہیں جن کو ہم کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کریں گے۔موصوف نے کہا کہ یہ صرف ہم پر ہی حملہ نہیں ہے بلکہ جموں کے ڈوگروں، لداخ کے بودھوں اور کرگل کے لوگوں پر بھی حملہ ہے۔انہوں نے کہا ہم میڈیا پالیسی اور سرکاری ملازموں کی سبکدوشی کے بارے میں جاری کئے جانے والے حکم ناموں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔مسٹر وانی نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پانچ اگست 2019 کے بعد جتنے بھی ‘کالے قانین’ لاگو کئے گئے انہیں فوری طور واپس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوں کو دبایا جا رہا ہے لیکن حکومت کو کسی نہ کسی دن ہماری بات سننی پڑے گی۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا