سابقہ سرپنچ ٹھاکر تیناتھ سنگھ کی وفات پر ایڈوکیٹ شفیق الرحمن بٹ کا اظہار تعزیت

0
0

طیب رضا جیلانی

مہور؍؍ تحصیل چسانہ کے علاقہ چک کھلور (سنگلی کوٹ) کے ریہائشی ٹھاکر تیناتھ سنگھ کی وفات پر پی۔ڈی۔پی ضلع صدر ریاسی ایڈوکیٹ شفیق الرحمن بٹ نے گہرے دکھ ورنج کا اظہار کیا، یاد رہے کہ ٹھاکر تیناتھ سنگھ ولد چھتر سنگھ ساکنہ چک کھلور (سنگلی کوٹ) کچھ عرصہ سے بیمار تھے اور حیدرا آباد میں زیر علاج تھے، مختصر علالت کے بعد آج زندگی کی جنگ ہار گئے اور اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ایڈوکیٹ شفیق الرحمن بٹ نے سورگیہ ٹھاکر تیناتھ سنگھ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہائت ہی سیدھے سادھے نیک انسان تھے، نرم مزاج و بلند اخلاق کی مالک تھے۔ سماجی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے تھے، بطور سرپنچ بھی اْنہوں نے عوام کی خدمت خوب لگن سے کی، وہ غریب پرور تھے، بْلند سوچ کے مالک تھے،اْن کی وفات کنمبہ کے لئے ہی نہیں پورے نالہ شیر گھڑھی کے لوگوں کے لئے ایک ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ایڈوکیٹ شفیق الرحمن بٹ نے انتہائی رنج وغم کے ساتھ سورگیہ ٹھاکر تیناتھ سنگھ کے کنبہ و تمام احباب کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں ہمدردی جتاتے ہوئے صبر کی تلقین کی،اور دعا کی کہ ٹھاکر صاحب کی آتما کو شانتی ملے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا