مینڈھر بلنوئی کے سرحدی علاقہ کے جنگلات میںآگ کی ہولناک واردات

0
0

درجنوں کی تعداد میں درخت جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے
ناظم علی خان
مینڈھر؍؍سرحدی ضلع پونچھ کے بلنوئی کے سرحدی علا قہ کے جنگلات میں ہولناک آگ سے درجنوں درخت راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بلنوئی کے سرحدی علا قہ کے جنگلات میں اچانک ہولناک آگ کی واردات رونما ہو ئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ جانکاری کے مطابق لائن آف کنٹرول کے نزدیک بلنوئی میں جنگلات میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے پورے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ آگ کی اس واردات میں درجنوں کی تعداد میں درخت جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے ہیں ۔پاکستا نی گو لہ با ری کے ڈر سے علا قہ میں آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔ ذرائع نے بتا یا کہ آگ پا کستان کی جانب سے لگا ئی گئی ہے تا کہ فا روڈ علا قہ میں بچھائے گئی مائن بلا سٹ ہو جائیں اور درندازی کی کوشش کی جا سکے۔ واضح رہے کہ گز شتہ کئی دنو ں سے بالاکوٹ، مینڈھر اور منکو ٹ سیکٹروں میں گو لہ با ری کر کے درندازی کی کو شش کی جا رہی ہے لیکن سر حد پر فو ج چوکس ہونے کی وجہ سے ان کی ہر کوشش کو نا کام کیا جا رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا