اسمرتی ایرانی کورونا وائرس سے متاثر

0
0

رابطے میں آئے لوگوں سے ٹسٹ کرانے کی اپیل
لازوال ڈیسک

 

نئی دہلی؍؍کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد مرکزی وزیر برائے خواتین واطفال اسمرتی ایرانی نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔ ساتھ ہی رابطے میں آئے لوگوں سے ٹسٹ کرانے کی اپیل کی ہے۔ مرکزی وزیر نے ٹوئٹ کرکے اطلاع دی ہے۔ متاثر پائے جانے کے بعد اسمرتی ایرانی نے حال ہی میں اپنے رابطے میں آئے لوگوں سے ٹسٹ کروانے کی اپیل کی ہے۔ کورونا وائرس پازیٹیو پائے جانے کے بعد مرکزی وزیر برائے خواتین واطفال اسمرتی ایرانی نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔اسمرتی ایرانی نے ٹوئٹ کیا کہ ’اعلان کرتے وقت الفاظ کی تلاش کرنا میرے لئے مشکل ہے، اس لئے یہاں میں اسے آسان رکھتے ہوئے کہوں گی کہ ’میں کووڈ پازیٹیو پائی گئی ہوں اور جو لوگ میرے رابطے میں آئے ہیں، ان سے گزارش کروں گی کہ وہ جلد از جلد خود کی جانچ کروالیں’۔واضح رہے کہ اسمرتی ایرانی سے پہلے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ وہیں حال ہی میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور بہارکے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی بھی کووڈ پازیٹیو پائے گئے تھے۔ وہیں اس سے پہلے نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان سمیت مرکزی حکومت کے کئی وزرا کورونا کی چپیٹ میں ا?چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی مرکزی وریاستی وزرا کی کورونا سے جان بھی چلی گئی ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا