ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ،ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20ہزار سے متجاوز

0
0

نئی دہلی، 28 اکتوبر (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اوریہ ایک بار پھر 40 ہزار کو عبور کرچکے ہیں اور ایک ہی دن میں اموات کی تعداد بھی 500 تک جا پہنچی ہے۔

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 43،893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک دن پہلے ہی یہ تعداد 36،470 تھی۔
اسی مدت کے دوران 58،439 کورونا مریضوں نے وبا کو شکست دی،جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15،054 سے گھٹ کر 6،10،803 رہ گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا