اعتراضات اُٹھائیں گے

0
0

اراضی متعلق جامع اقامتی حقوق کے لئے اپنی پارٹی لڑائی لڑے گی:الطاف بخاری
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے جموں وکشمیر کے شہریوں کے لئے اراضی اور ملازمتوں پر جامع ڈومیسائل حقوق کے ساتھ ساتھ ریاستی درجہ کی بحالی پر پارٹی موقف کو دوہراتے ہوئے اِس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اُن کی جدوجہد جاری رہے گی اور پارٹی ہر اُس قدم کی مزاحمت کریگی جوجموں وکشمیر کے شہریوں کے مفادات کے خلاف ہوگا۔ ایک بیان میں بخاری نے کہاکہ آج حکومت ِ ہند کی طرف سے جموں وکشمیر میں اراضی حقوق سے متعلق جاری گزٹ نوٹیفکیشن کو بغور مطالعہ کرنے کے بعد اپنے تحفظات ملک کی اعلیٰ قیادت کے سامنے پیش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ’’روزِ اول سے ہی پارٹی کا اہم امور پر موقف واضح ہے، لوگوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ہمارے ضمانت شدہ آئینی حقوق بہت پہلے لے لئے گئے ہیں اور جوکچھ بچا تھاوہ بھی دفعہ 370اور35Aکی منسوخی کے ساتھ5اگست 2019کو چھین لیاگیا تاہم اپنی پارٹی لوگوں کے حقوق کے لئے لڑائی جاری رکھے گی اور جموں وکشمیر کے شہریوں کے مفادات کے خلاف ہر قدم کی مزاحمت کریگی ۔بہتر ہوتا کہ اس نوعیت کے اہم قوانین کو چھوڑ دیاجاتایا جموں وکشمیر کی منتخبہ حکومت کے ساتھ مشاورت سے اِن متعلق کوئی فیصلہ لیاجاتا‘‘۔اپنی پارٹی صدر الطاف بخاری نے کہاکہ اپنی پارٹی نے جموں و کشمیر کے شہریوں کے لئے نوکریوں سے متعلق سخت اقامتی قانون کے خلاف آواز اُٹھائی اور اب بھی اِن حقوق سے فائدہ اُٹھانے کے لئے تفاوت کو دور کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا’’ہم زمین سے متعلق ریاستی درجہ کی بحالی اور زمین سے متعلق ڈومیسائل قوانین جس سے ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر کے باشندوں کے حقوق کاتحفظ یقینی بنے، کے وعدہ بند ہیں‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا