سی آر پی ایف نے وجیلینس بیدرای ہفتے کا انعقاد کیا

0
0

اہلکاروں کو جانکاری فراہم کی جائے گی،رشوت پر ہوگامباحثے کا انعقاد
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں میں تعینات سی آر پی ایف اکائیوں نے چوکس بیداری ہفتے کا انعقاد کیا جس کا خاص موضوع ’چوکس بھارت ،خوشحال بھارت ‘تھا اور یہ سلسلہ دو نومبر کو اختتام پذیر ہوگا ۔اس دوران وطن کے بہادروں کو کئی اہم جانکاریاں فراہم کی جائیں گی تاکہ ہر شخص اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائے ۔وہیں گروپ سینٹر بنتلاب میں ڈی آئی جی پی ،جی سی بنتلاب راجندر پرساد کے یکجہتی کے عزم پر وجیلینس ہفتے کا آغاز ہوا جہاں اہلکاروں کورشوت اور دیگر کئی اہم پہلوئوں کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی ۔اس دوران جی سی بنتلاب میں کئی اہم سرگرمیاں انجام دی جائیںگی تاکہ جوانوں کو بیدار کیا جا سکے ۔وہیں پروگرام کے دوران آج جوانوں کو لیکچر دئے جائیں گے اور کل رشوت سے پاک بھارت پر ایک مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا