اسٹیٹ کوآرڈینیٹرکے نوٹیفکیشن کے خلاف جمعیۃعلماء ہندکی پٹیشن منظور،ہم آسام کے تمام شہریوں کے مفادکی لڑائی لڑرہے ہیں: مولاناارشدمدنی

0
0

نئی دہلی،27/اکتوبر (یو این آئی) آسام کے نئے اسٹیٹ کوآرڈینیٹر ہتیش دیوشرماکے این آرسی کے بارے میں جاری ایک متنازعہ نوٹیفیکیشن کے خلاف جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ارشدمدنی کی طرف سے پیر کے روز داخل کی گئی پٹیشن سپریم کورٹ نے سماعت کے لئے منظورکرلی۔
یہ اطلاع جمعیۃ کی طرف سے جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔

یہ پٹیشن وکیل آن ریکارڈ فضیل ایوبی کے توسط سے داخل کی گئی ہے، جس میں عدالت سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ اس طرح کا نوٹیفکیشن جاری کرکے درحقیقت اسٹیٹ کوآرڈینیٹرنے عدالت کی طرف سے وقتاً فوقتا دی گئی ہدایات اور فیصلوں کی صریحاًخلاف ورزی کی ہے اس لئے اسٹیٹ کوآرڈینیٹرکے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا