پاکستان، گلگت بلتستان اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو خالی کرے:روندر رینا

0
0

بھاجپا نے جموں وکشمیر میں جوش و خروش کے ساتھ یوم الحاق منایا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں و کشمیر کے ہندوستان کے ساتھ الحاق کے دن کو بھاجپا اکائی جموں وکشمیر نے جوش و خروش کے ساتھ منایا جہاں پارٹی کارکنان اور عوام نے شرکت کی ۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد یہاں مہاراجہ ہری سنگھ پارک جموں میں بھاجپا یو ٹی صدر روندر رینا کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ ،اشوک کھجوریہ ،شمشیر سنگھ نہاس، جگل کشور شرما ،ست شرما، کوندر گپتا، یدھویر سیٹھی و دیگران نے شرکت کی ۔وہیں روندر رینا نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے عوا م کو مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نرندر مودی کی کاوشوں سے آج جموں وکشمیر کے کونے کونے میں ترنگا لہرا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کئی جانوں کو ضائع کرنے کے بعد ہمیں یہ دن نصیب ہوا ہے ۔ اس موقع پر روندر رینا نے پاکستان اور چین کو انتبا ہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی قبضہ والے علاقہ جات کو خالی کر دیا جائے کیونکہ جموں وکشمیر کے الحاق ہندوستان کے ساتھ ہوا ہے ۔رینا نے پاکستان کو خبر دار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان، گلگت بلتستان اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو خالی کرے کیونکہ ہم اس وقت تک آرام نہیں کریں گے جب تک ہم اپنی زمین واپس نہ لے لیں۔تقریب کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے کہا کہ بی جے پی نے ملک کے ایک جھنڈے کے خواب کو پورا کیا جس پر آج ملک کے تمام لوگ خوش ہیں۔ادھر یوم الحاق کے موقع پر جموں کے گاندھی نگر میں واقع پی ڈی پی کے دفتر پر ترنگا لہرایا گیا۔ یہ اس دفتر پر قومی پرچم لہرائے جانے والا تیسرا واقعہ ہے۔جموں میں اس موقع پر جموں و کشمیر کے جھنڈے کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ایک احتجاجی نے کہا کہ ہم نے اس جھنڈے کو نذر آتش کیا جو ایک سال پہلے ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک میں ایک ہی جھنڈا رہے گا۔دریں اثنا وادی کشمیر میں عام لوگ یوم الحاق کے حوالے سے لاتعلق دیکھے گئے۔لوگوں کو اس حوالے سے ہو رہی سرگرمیوں سے لاتعلق اپنے کاموں کے ساتھ ہی مصروف دیکھا گیا اور نہ ہی اس سلسلے میں لوگوں کو بات چیت کرتے ہوئے کہیں دیکھا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا