اپنے آپ کو گولی مارنے والے سی آر پی ایف اہلکار کی موت واقع

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍ سری نگر میں دو ہفتے قبل اپنے آپ کو اپنی ہی سروس رائفل سے گولی مار کر زخمی کرنے والا سینٹرل یزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکار اتوار کی شام زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک سی آر پی ایف اہلکار جس نے 12 اکتوبر کو اپنے آپ کو اپنی ہی سروس رائفل سے نشانہ بنایا تھا اور وہ شدید زخمی ہوا تھا، کی یہاں اتوار کی شام شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔متوفی سی آر پی ایف کی 141 بٹالین سے وابستہ تھے اور شیر گڑھی سری نگر کیمپ میں تعینات تھے۔سی آر پی ایف کے ایک افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جوان کی طرف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔جموں و کشمیر میں ماہ رواں کے دوران بھارتی فوج یا پیرا ملٹری فورسز کے کسی اہلکار کی خود کشی کا یہ چھٹا واقعہ ہے۔جموں و کشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن باوجود اس کے جموں و کشمیر میں جوانوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات گھٹنے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سال 2010 سے 2019 تک ملک میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے 1113 مشتبہ واقعات درج کیے گئے۔اگرچہ سرکاری اعداد و شمار میں کشمیر میں خودکشی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات الگ سے نہیں دی گئیں، تاہم سمجھا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ معاملات یہیں درج ہوئے ہوں گے۔وزیر مملکت برائے دفاعی امور شریپد نائیک نے گذشتہ برس دسمبر میں لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ خودکشی کے ان 1113 معاملوں میں سے فوج میں 891، بھارتی فضائیہ میں 182 اور بحری فوج میں 40 اہلکاروں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا