364نئے مثبت معاملات ،6مریضوں کی موت

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے364نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے217کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 147کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد92,225تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران دو نوں صوبوں سے تعلق رکھنے والے 06کووِڈ مریض بھی فوت ہو گئے ہیں جس میں صوبہ جموں کے 02اور صوبہ کشمیر کے04شامل ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے92,225معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7,296سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک83,485اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,444تک پہنچ گئی ،ان میں سے 964کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور480کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید627افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے229اَفراداور کشمیر صوبے کے 398اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 21,94,292ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 26؍اکتوبر 2020 ئ؁ ء کی شام تک 21,02,067نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک6,42,510افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں18,198اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔7,296 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ46,825اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب5,68,747اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا