صحا فتی، سیاسی سما جی اور مذ ہبی شخصیا ت کا رنج وغم ۔ اجتما عی فاتحہ خوانی جمعہ کو
لازوال ڈیسک
جموں؍؍معروف صحا فی اور انگر یزی روزنامہ اسٹیٹ ائوبزرور جموںکے ایگز یکٹیو ایڈ یٹر محمد امین یتو ساکن مٹن اننت ناگ دل کادورہ پڑ نے سے انتقال کر گئے۔ ان کی رحلت پر صحا فتی، سیاسی سما جی اور مذ ہبی طبقوں و حلقوںسے تعلق رکھنے والی شخصیا ت نے سوگواراں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ منگل کی صبح ، نامور صحا فی ،سما جی شخصیت اور انگر یزی روزنامہ ’اسٹیٹ ائوبزرور ‘جموںکے ایگز یکٹیو ایڈ یٹرمحمد امین یتو ساکن نمبل حال مٹن اننت ناگ کے سینے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد اسے نازک حا لت میں اسپتال منتقل کیا گیاجہاں موصوف نے زندگی کی آ خر ی سا نس لی۔ ڈاکٹروں نے ان کی موت کو حر کت قلب بند ہونے سے قرار دیا ہے۔محمد امین یتو کے انتقال کی خبر عام ہوتے ہی سیا سی، صحا فتی اور سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیا ت نے مرحوم کے گھر مٹن اننت ناگ جاکرجملہ سوگواراں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔ ان کی نماز جنازہ آ بائی علاقہ نمبل مٹن میں ادا کی گئی جس میں لو گوں کی ایک بڑ ی تعداد نے حصہ لیا۔ اس سے قبل ان کا پہلا جنازہ مٹن میں ہی ادا کیا گیا بعدازاں موصوف کو آ بائی مقبر ے واقع نمبل میں سپرد لحد کیا گیا۔ اس دوران سیا سی سماجی ،صحافیوں ، قلمکاروں ، ملازمین، مذہبی انجمنوں اور جموں وکشمیر ایڈ یٹرس ایسوسی ایشن کے علاوہ ذی عزت شہر یوں نے مرحو م کے گھر جاکر یا بذریعہ ٹیلفون، ایس ایم ایس اور ای میل سے جملہ سوگواراں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ تعزیت کر نے والوں نے مرحو م کی مغفرت اور بلندیٔ درجات اور لواحقین کے صبرو جمیل کے لیے دُعا کی اور کہا کہ ہم یتو خاندان کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سی این ایس کے مدیر اعلیٰ رشید راہی نے مرحوم کے گھر جاکر انکی نماز جنازہ میں شر کت کی اور غمزدگان کنبے کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی اجتما عی فاتحہ خوانی 23 اکتوبر جمعہ کو آ بائی علاقہ نمبل مٹن میں انجام دی جائے گی جبکہ فاتحہ خوانی کے بعد ان کے گھر میںدن بھر تعزیتی مجالس کا انعقاد ہوگا جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآ ن خوانی کا اہتمام ہو گا۔