نوجوانوں کو مثبت خیالی کے ساتھ کاروباری دنیا میں آگے بڑھنا ہوگا: چھبر

0
0

کشمیر کے نوجوان و اُبھرتے کاروباریوں کا وفدجموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقی
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍کشمیر کے نوجوان اور ابھرتے کاروباریوں کا ایک وفد آج جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر سے ملاقی ہوا۔ کشمیر یوتھ انٹر پرینرس فیڈریشن (KYEF) نامی تنظیم کے نوجوان اعلیٰ سطحی پانچ رکنی وفد نے بینک سر پرست کے ساتھ بینک کے صدر دفتر پر ملاقات کی جنکے ساتھ ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ ارون گنڈوترا، چیئرمین کے سپیشل سیکریٹری کرن جیت سنگھ بھی شریک تھے۔ مہمان وفد کی قیادت فیڈریشن کے صدر بابر چودھری کر رہے تھے جنکے ہمراہ جوائنٹ سیکریٹری یاسر مفتی، زُبیر زرگر، ہلال احمد بٹ اور نوجوان وومین انٹر پرینر محترمہ فرخندہ اور ریحان تھیں۔وفد نے جموں و کشمیر بینک اور اسکی اعلیٰ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ نیا کاروبار شروع کرنے کے متمنی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ۔ فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ یہاں کے بے شمار نوجوان فائدہ بخش کاروبار کرنا چاہتے ہیںاور انہیں جموں و کشمیر بینک کے تعاون اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر کے با اثر اقدامات اور ذاتی کوششوں سے یہاں کے نوجوان پُر امید ہیں کہ مختلف خود روزگار اسکیموں کی وساطت سے انہیں کبھی مالی مشکلات در پیش نہیں ہونگی۔ نوجوانوں کی راہنمائی کیلئے بینک نے اپنی شاخوں اور زونل آفسوں میں جو سپیشل ڈیسکس قائم کئے ہیں وہ قدم قابل سراہنا ہے۔نوجوان وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بینک کے سرپرست نے کہا کہ نئی نسل کے نوجوانوں کو اپنے آپ میںمثبت خیالی پیدا کرنی ہوگی کیونکہ وہی ایک قوم کے معمار ہوتے ہیں اورمستقبل کی معیشت کا دارومدار بھی انکی آجکی محنت پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر بینک ہمیشہ انکی حوصلہ افزائی کریگا اور انکے خوابوں کی تعبیر کیلئے انکے ساتھ پیش پیش رہیگا۔چیئرمین نے کہا کہ عزت ماب لفٹنٹ گورنر کی ہدایات پر جو سپیشل ڈیکس ہم نے نوجوان کاروباریوں اور عورتوں کیلئے یکم اکتوبر سے قائم کر رکھے ہیں ان سے بھر پور اُٹھایا جا رہا ہے اور پہلے پانچ دنوں میں بینک نے ساڑھے تین ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول کی ہیں اور ایک ہزار سے زائد کیسوں کے ذریعے بینک نے لگ بھگ ایک کروڑ32لاکھ روپے کی رقم واگزار کی ہے۔ چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر نے وفد کو بتایا کہ سرکار نے یہاں کی کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کیلئے جو ورکنگ کمیٹی تشکیل دی تھی جسکا ایک تکنیکی ممبر میں بھی تھا، اُس کی متعدد سفارشات کو سرکار نے لاگو کیا ہے جس میں پانچ فیصد انٹرسٹ سبوینشن قابل ذکر ہے جس سے یہاں کے بیشتر کاروباریوں کو بڑی حد تک راحت محسوس ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا