یواین آئی
نئی دہلی؍؍ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 83,01191 لوگ کورونا وائرس (کووڈ 19) سے ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 78,524نئے لوگ اس جان لیوا وائرس کی زد میں آئے ہیں۔اس طرح سے ملک میں کووڈ 19کے فعال معاملوں میں 5458کی کمی آئی ہے اور اب یہ گھٹ کر 9,02,425پر آگئے ہیں۔صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 83011کورونا مریض ٹھیک ہوئے ،جنہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ۔ ملک میں اب تک 58,27,704لوگ اس وبا کو مات دے چکے ہیں۔ اسی مدت میں 78,524نئے لوگوں کے کووڈ 19سے متاثر ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 68,35,656ہوگئی ہے ۔اس سے پہلے اتوار کو 82,259کورونا مریض ٹھیک ہوئے تھے جبکہ متاثرین کے 75,829معاملے آئے تھے ۔اسی طرح پیر کو بازیابی اور متاثرہ معاملوں کی تعداد تقریباً 76737اور 74442رہی۔ منگل کو 75787لوگوں نے اس جان لیوا وائرس کو مات دی تھی،جبکہ 61267نئے لوگ اس کی زد میں آئے تھے ۔بدھ کو 82203لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوئے تھے ،جبکہ 72049نئے لوگ اس کی زد میں آئے تھے ۔پچھلے 24گھنٹے میں 971متاثرین کی موت کے بعد ملک میں اب تک اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 1,05,526ہوگئی ہے ۔ ملک میں اس وقت کورونا متاثرہ معاملوں کی تعداد 9,07,883ہے ۔ ملک میں اس وقت معاملوں کافیصد 13.20 اور ٹھیک ہونے والوں کی شرح 85.25فیصد ہے جبکہ موت کی شرح 1.54فیصد رہ گئی ہے ۔