ٹھاکر بلبیر سنگھ نے کٹھوعہ کی کنڈی بیلٹ کا دورہ کیا ،پنچائتی نمائندگان اور عوام سے تبادلہ خیال

0
0

بیک ٹول ولیج مرحلہ سوم کو فضول مشق قرار دیا ،کہا لوگوںکو بے وقوف بنایا جا رہا ہے
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل سی ٹھاکر بلبیر سنگھ نے یہاں ضلع کٹھوعہ کی کنڈی بیلٹ میں عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے بیک ٹو ولیج پروگرام کو ایک فضول مشق قرار دیا اور کہا کہ لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے ۔سینئر کانگریس لیڈر نے اس دوران ہیرا نگر، چندوان، ساکتا، چڈوال، سیسوان،دیالہ چک اور جسروٹہ کا دوورہ کر کے مقامی عوام اور پنچائتی نمائندگان سے ملاقات کی ۔انہوں نے کہاکہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بیک تول ولیج پروگرام لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوا ہے جہاں زمینی سطح پر کوئی بھی ترقیاتی سرگرمی نہیں ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کنڈی علاقہ جات میں سڑکوں کی خستہ حالت ،بجلی اور پانی کیلئے لوگ پریشا ن ہیں جہاں ضلع اور بلاک سطح کے افسران لوگوںکو نظر انداز کر رہے ہیں ۔موصوف نے کہا کہ اس سے قبل بیک ٹو ولیج کے دو مرحلات ناکام ہوئے ہیں ۔وہیں نظام صحت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں کرونا متاثر مریضوں کی دیکھ بھال نہیں ہو رہی ہے اور انہیں علاج و معالجہ کیلئے پنجاب جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا