یواین آئی
سرینگر؍؍جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈرونز مانیٹرنگ کے ذریعے کئی مقامات بشمول قومی شاہراہ پر پہلے ہی سیکورٹی کو یقینی بنایا جار ہا ہے۔موصوف نے ضلع پولیس لائنز سری نگر میں بدھ کے روز منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر ایک نامہ نگار کی طرف سے قومی شاہراہ پر پانچ اکتوبر کو ہونے والے حملے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا: ‘اس حملے میں ہمیں کچھ ثبوت ملے ہیں جن پر پولیس کام کر رہی ہے اور اس کا بھی جلدی حساب لیا جائے گا’۔انہوں نے کہا کہ ملی ٹنسی کے چلتے قومی شاہراہ پر اس قسم کی وارداتوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ ہائی وے پر حملہ ہوتا ہے تو اس کا جواب بھی دیا جاتا ہے۔موصوف نے کہا کہ قومی شاہراہ پر سیکورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لئیآنے والے دنوں میں مزید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈرونز مانیٹرنگ کے ذریعے پہلے ہی کئی مقامات بشمول قومی شاہراہ پر سیکورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔موصوف نے دی ریزسٹنس فرنٹ نامی جنگجو تنظیم کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا: ‘یہ تنظیم پاکستان اور آئی ایس آئی کی ماوتھ پیس ہے۔ اسی تنظیم نے39 صحافیوں کو دھمکی دی ہے’۔