پنچایت ہل تاک کے لوگوں کا پوری طرح سے کیا بائیکاٹ

0
0

کہابیک ٹو ولیج ایک مذاق، اس سے پہلے اور دوسرے مرحلوں میں جو وعدے کیے تھے ان کا کیا
نزاکت ملک

درہال ملکاں؍؍درہال کی پنچایت ہل تاک میں بیک ٹو ولیج پروگرام مرحلہ سوم کے تحت لوگوں کا ملا جلا ردِّ عمل دیکھنے کو ملا۔ کہیں لوگ خوش ہیں تو کہیں سابقہ دو مراحل میں اجاگر کیے گئے مطالبات حل نہ کرنے پر لوگوں میں انتظامیہ کے تئیں غصہ ہے۔ محمد افسر ملک نے بیک ٹو ولیج پروگرام کا بائیکاٹ کیا۔ ملک افسر نے بتایا کہ ہر جگہ ڈپٹی کمشنر اے ڈی سی وغیرہ گئے ہیں۔ ہماری سابق پیسے ابھی تک بقایا ہے۔ محکمہ والے صرف بہانے بازیاں کرتے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ ہے کے پہلے دو مراحل میں جو وعدے اور یقین دہانیاں دلائی گئی تھیں۔ ان پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔ ایسے میں تیسرا مرحلہ ان کی نظر میں فضول مشق ہے، بیکار میں لوگوں کا وقت ضائع کیا جارہا ہے، جب کوئی فائدہ ہی نہیں اس کام کے ماہ میں کام چھوڑ کر وقت برباد کرنے سے کچھ فائدہ نہیں۔انہوں نے ویسے بھی ہمارے مسائل کو حل کرناہی نہیں۔ فریادیں ردّی کی ٹوکرے میں ڈال دینی ہیں۔ انتظامیہ صرف جھوٹے وعدوں پر کمر کسے ہوئے ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا