بلیک ٹاپ کے نام سے سڑک کا منہ کا لا کیا جارہا ہے

0
0

کاہر ہ سے ٹانٹہ سڑک پر غیر میاری مٹریل کا استعمال:عوام
بابر نفیس

ڈوڈہ؍؍: ضلع ڈوڈہ کی تحصیل کاہرہ سے ٹانٹہ سڑک پر بلیک ٹاپنگ کا کام شروع تو کیا گیا لیکن غیر معیاری مٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے عوام پریشان حال ہے۔واضح رہے کاہرہ سے ٹانٹہ جانے والی سڑک بارہ سال سے زیر تعمیر ہے۔اتنا لمبا عرصہ گزرنے کے بعد بلیک ٹاپنگ کا کام شروع ہوا۔لوگوں نے کئی بار انتظامیہ سے سڑک کی سست رفتار کام کے بارے میں بھی شکایات درج کی تھی لیکن انتظامیہ کی طرف سے کوہی خاص توجہ مرکوز نہیں کی گئی ۔اس سلسلے میں لوگوں نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر غیر معیاری میڑیل کا استعمال ہونا نا قابل برداشت ہے۔کیوں کہ اگر اس ہی طرح اس کو انجام دیا کاہے گا تو چند مہینے بعد ہی سڑک کی خستہ حالت جوں کی توں رہ جاہے گی۔لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوہے کہا کہ اگر گورنمنٹ کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے تو پھر سڑکوں پر اس لاگت کا کوہی اثر کیوں نہیں پایا جاتا۔ لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا سڑک پر ریت اور بجری بچھانے بغیر مٹی پر تار کول بچھایا جارہا ہے۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ و، گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اگر ایسا ہی کام روڈ پر ہوا تو پورے کام کو بند کر دیا جائے کیوں کی یہ لوگوں کے ساتھ کھلواڑہ ہو رہا ہے لوگوں نے سخت سے سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا