بیک ٹو ویلیج پروگرام حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کا ذریعہ

0
0

میں اپنی غریب عوام کو بیوقوف نہیں بنانا چاہتا: فاروق انقلابی
عمرارشدملک

بدھل( راجوری) ؍؍پنچائت حلقہ کیول کے سرپنچ پنچ و عوام نے آج مکمل طور پر بیک ٹو ویلیج پروگرام کے تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل دو مرحلوں میں جو بیک ٹو ویلیج پروگرام منعقد کیا گیا تھا ۔اس کے دوارن انتظامیہ کے سامنے رکھے گئے مسائل کو آج تک حل نہیں کیا گیا۔سرپنچ فاروق انقلابی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے انتظامیہ اس قسم کے پروگرام منعقد کر کے حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔اور وہ اس کوشش کا حصہ بن کر اپنی غریب عوام کو بیوقوف نہیں بنانا چاہتے۔انہوں نے کہا کے جس پروگرام کا عوام کو فائدہ نہ ہو اس قسم کا پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ اس سے نہ صرف عوام کا وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ سرکاری خزانے پر بھی بوجھ پڑتا ہے۔فاروق انقلابی نے کہا کے وہ اپنی غریب عوام کو بیوقوف نہیں بنانا چاہتے ۔لہٰذہ عوام کی رائے سے اس پروگرام کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کے گزشتہ برس منعقد بیک ٹو ویلیج پروگرام میں جن کاموں کی نشاندہی کی گئی تھی ان کاموں میں سے اگرایک بھی کام انتظامیہ کی جانب سے شروع کروایا ہوتا تو وہ ضرور اس پروگرام میں حصہ لیتے مگر انتظامیہ نے عوام کو بیوقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا