تنظیم المدارس کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ پیر پنجال مکمل ،کئی مدارس کا دورہ، شاہدرہ شریف انتظامیہ کے ساتھ اجلاس
اعجازالحق بخاری
جموں ؍؍ صوبہ جموں کے مفتی اعظم تنظیم المدارس صوفی کے صوبائی صدر مولانا مفتی اسلم رضا مصباحی کی قیادت میں تنظیم المدارس کی صوبائی اکائی کااعلیٰ سطحی ارکان کا پانچ روزہ دورہ پیر پنجال آج مکمل ہوا ۔ دورے میں صوبہ جموں کے مفتی اعظم مولانا مفتی اسلم رضا مصباحی ، تنظیم کے جنرل سکریٹری مولانا ذاکر حسین نقشبندی سربراہ اعلیٰ دار العلوم مجدد الف ثانی بٹھنڈی جموں ، مولانا حافظ نصیر حسین نقشبندی شامل تھے ۔ تنظیم کے ترجمان کی اطلاع کے مطابق صوبہ جموں کے اس وفد نے خطہ پیر پنجال کے مدارس کا دورہ کرکے مدارس کے ذمہ دار ان سے ملاقات کی اواس دوران علمائے کرام نے مولانا عبد الرشید رضا نعیمی کے والد مرحوم کے ساتھ تعزیت اور جامعۃ المدینۃ الاسلام شیندرہ پونچھ ، جامعہ معین السنہ ڈینگلہ،جامعہ ضیاء الاسلام منجہ کوٹ راجوری کا دورہ کیا اور ان اداروں کے تعمیری کام کا جائزہ اور اداروں کے ذمہ دار ان کو مباکباد دی جبکہ مذید مشوروں سے بھی نوازا ۔ بعدازاں ریاست جموں وکشمیر کے عظیم صوفی بزرگ بابا غلام شاہ بادشاہ شاہدرہ شریف زیارت پر مقامی انتظامیہ کے ساتھ اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں زیارت شریف پر ریاستی سطح کی منفرد ااسلامی لائبرری کے قیام پر تبادلہ خیال ہوا ۔ اس دوران اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی صدر و مفتی اعظم صوبہ جموں مولانا مفتی اسلم رضا مصباحی نے کہا کہ مدارس اسلامیہ کے استحکام اور ترقی کے لئے مدرسہ بورڈ کا قیام فوری ہونا چاہئے مدرسہ بورڈ جوکہ ریاست جموں و کشمیر کے علماء کا اہم مطالبہ ہے جس کی مانگ اس وقت ریاست جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام علمائے کرام کررہے ہیں ۔ کیونکہ مدرسہ بورڈ سے ریاست جموں و کشمیر کے سینکڑوں مدارس اور مدارس سے جڑے ہزاروں طلباء کو فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر جوکہ اب یوٹی ہے اور مرکزی قوانین بھی یہاں نافذ ہیں لیکن یہاں مدرسہ بورڈ کی تشکیل اب تک نہ ہوا مدارس کا ناقابل تلافی نُقصان ہے ۔ انہوںنے کہا ہماری حکومت سے مانگ ہے کہ فوری مدرسہ بورڈ کا قیام عمل میں لاکر مدراس سے ملحق عوام اور اُن کے بچوں کا بنیادی حقوق دینی و عصری تعلیم میں مذید اسانیاں فراہم کی جائیں۔انہوںنے مذید کہاتمام صوفی درگاہوں پر اسلامی لائبریریوں کا قیام بھی وقت کی اہم ضروری ہے اور جسکی شروعات حضرت بابا غلام شاہ بادشاہ شاہدرہ شریف زیارت سے ہونی چاہئے۔