ایکسائز ٹیم ادھمپور ریاسی کی جانب سے قومی شاہرا ہ پر ناکے لگائے گے

0
0

غیر قانونی شرا ب اور منشیات کی سمگلنگ کو چیک کرنے کیلئے 96گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی
لازوال ڈیسک
ادھمپور؍؍ایکسائز کمشنر جموں وکشمیریو ٹی راجیش کمار شاون اور ڈپٹی ایکسائز کمشنر ایگزکیوٹیو جموں کی ہدایات پر ایکسائز ٹیم ادھمپور ریاسی رینج نے ای ٹی اور روپالی وید کی زیر نگرانی اور انسپکٹر عاقب رشید اور سب انسپکٹر سکندر شاہ ۔سب انسپکٹر عبدالطیف ،سب انسپکٹر رتن سلاتھی کی قیادت میں قامی شاہراہ ادھمپور پر مختلف مقامات پر ناکے لگائے گے جہاں گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ۔ اس سلسلے میںایکسائز انسپکٹر عاقب رشید نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ یہ ناکے غیر قانونی شرا ب اور منشیات کی سمگلنگ کو چیک کرنے کیلئے لگائے گے تھے اور اس دوران 96گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی لیکن ایکسائز ایکٹ1958اور این ڈی پی ایس ایکٹ 1985کے تحت کوئی بھی غیر قانونی چیز نہیں پائی گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ناکوں کا یہ سلسلہ مزید جاری رہے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا