ٹھاکر دیو چند جنرل سیکریٹری جموں وکشمیر کسان سبھا نے کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک
ادھمپور؍؍ٹھاکر دیو چند جنرل سیکریٹری جموں وکشمیر کسان سبھا نے یہاں ایک بیان میں بیک ٹو ولیج ٹیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ادھمپور کی تحصیل رام نگر کے گائوں کٹوالٹ میں طبی سہولیات کو بہتر بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ گائوں میں ایک آئر ویدک پی ایچ سی ہے جس میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹر نہیں ہیں۔موصوف نے مزید کہاکہ گائوں میں مختلف نالوں پر چار مقامات پر پلوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ بارش کے موسم میں عوام کو آمد و رفت میں کوئی مشکل پیش نہ آئے اور سینچائی کیلئے چیک ڈیموں کی تعمیر کی جائے تاکہ نالوں سے کسانوں کو کھیتوں کی سینچائی کیلئے پانی فراہم ہو۔انہوں نے مزید کہاکہ گائوں کے ہر گھر میں پینے کے پانی کی لازمی سہولیات فراہم کی جائیں۔موصوف نے کہا کہ گائوں میں عوام کو تما م تر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ اس جدید دور میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔