کہا لواحقین کو ایک کروڑ روپئے کی ایکس گریشیا ریلیف فراہم کی جائے
لازوال ڈیسک
مجالتا؍؍ جموں وکشمیر این پی پی کے چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے یہاں ایک بیان میں کہاکہ پیونی مجالتا کے جے سی او سکھدیو سنگھ جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا کو شوریہ چکر سے نوازہ جائے ۔انہوں نے کہاکہ اس بہادر نے نہ صرف پاکستان کی گولی کھائی بالکہ ان کی قربانی کا مجالتا ہی نہیں بالکہ پورے ملک کو فخر ہے ۔واضح رہے آنجہانی نے کرگل کی جنگ میں ایک قلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ہرش دیو سنگھ نے ان باتوں کا اظہار یہاں پیونی گائوں میں آنجہانی کی آخری رسومات میں شرکت کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ سے کیا۔ہرش نے کہاکہ جن بہادروں نے ملک اور ترنگے کی خاطر جان کی قربانیاں پیش کی ہیں ان کو یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی بی اور ایل او سی پر پاکستان کی جانب سے جاری کاروائیوں کو دیکھنے میں بھاجپا ناکام ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آنجہانی کے لواحقین کے حق میں ایک کروڑ روپئے کی ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کیا جائے ۔