اکھنور میں بھاجپا کا اجلاس منعقد،ای بُک کا کیا افتتاح

0
0

کانگریس کسانوں کو گمراہ کر رہی ہے :شامل لا ل شرما
راکیش کمار
اکھنور؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلعی دفتر میں ماہانہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ضلعی صدر جگدیش بھگت نے کی۔ اس موقع پرکئی کارکنان اور لیڈران نے شرکت کی ۔وہیں اجلا س میں ایک ای بُک کا افتتاح بھی کیا گیا جس میں بھاجپا کارکنان کی جانب سے اکھنور میں کرونا وباء کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کو شامل کیا گیا ہے ۔وہیں ریاستی نائب صدر اور سابق وزیر شام لال شرما نے تمام کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو کانگریس گمراہ کررہی ہے جبکہ کسان زرعی اصطلاحات بلوں کا خیرمقدم کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا کسان مورچہ اچھا کام کررہا ہے ۔ اس موقع پر بی ڈی سی چیئرمین نیہا راجپوت ، نائب صدرشام شرما ، کلونت سنگھ ، کلدیپ سنگھ ، وکرم سنگھ و دیگران موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا