جموں وکشمیر کے ڈیلی ویجر ملازمین کی مستقلی کی جائے

0
0

اگر جلد مستقلی نہ کی تو ہم بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے :سنجے منہاس
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر کانگریس سیوہ دل کے لیڈر سنجے منہاس نے یہاں لیفٹیننٹ گورنر کو ایک مکتوب میں کہا کہ جموں وکشمیر کے ڈیلی ویجر ملازمین کی مستقلی کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ لگ بھگ ساٹھ ہزار عارضی ملازمین مختلف محکمہ جات میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ جن ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں ان کے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ان کی مستقلی کیلئے کوئی بھی پالیسی نہیں ہے ۔موصوف نے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد ملازمین میں امیدیں تھی کہ ان کیلئے کوئی نئی پالیسی بنائی جائے گی لیکن اب تک یہ ملازمین مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔سنجے منہاس نے کہاکہ سند فاریسٹ کے سی زمرے کے مزدوروں ،این وائی سی اور رہبر کھیل اساتذہ کو بھی کم اجرتیں مل رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈیلی ویجر ملازمین کیلئے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھائے جا رہے ہیں جہاں ان کیلئے روزی روٹی کمانا بھی مشکل بن گیا ہے ۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈیلی ویجر ملازمین کی مستقلی اور اجرتوں کیلئے پالیسی مرتب کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ساٹھ ہزار ملازمین کی مستقلی کیلئے جلد اقدام نہ کئے گے تو ہم بھوک ہڑتال پربیٹھیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا