یو پی حکو مت اقتدار کے نشے سے بیدار ہو،لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جائے :ادھے بھانو
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پردیش یوتھ کانگریس جموں وکشمیر اکائی کی جانب سے ہاتھرس عصمت دری اور گو منہاساں میں معصوم لڑکی کے قتل معاملہ میں جے کے پی وائی سی صدر ادھے بھانو چب کی قیادت میں ایک احتجاج کیا گیا جس میں یوتھ کانگریس کے درجنوں ممبران اور لیڈران نے بھاجپا مخالف نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر ضلع جنرل سیکریٹری و کونسلر رام پال ،ضلع نائب صدر رتن لال ،کونسلر شانتا دیوی ،محلہ پردھان تارا چند و دیگران نے شرکت کر تے ہوئے مرکزی حکومت اور یوپی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔وہیں ادھے بھانو چب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو پی حکومت نے عصمت دری متاثر کو انصاف فراہم کرنے میں نظر انداز ی کی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ یو پی حکومت نے نے عصمت دری متاثرہ کو اس کی موت کے بعد بھی انصاف فراہم نہیں کیا کیونکہ وہ ایک دلت لڑکی تھی ۔موصوف نے کہاکہ ملک میں عصمت دری معاملات میں اضافہ قابل تشویش ہے اور اس سلسلے میں سخت قوانین عمل میں لائے جانے چاہئے ۔چب نے کہاکہ ایسے واقعات کیلئے سزائے موت ہونی چاہئے اور یو پی حکو مت کو اقتدار کے نشے سے بیدار ہو کر لوگوں کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر کانگریس کے دیگر لیڈران نے بھی اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ معاملہ میں قصورواروں کو سخت اور مثالی سزا دی جائے ۔