اینٹی سب میرین سسٹم اسمارٹ کا کامیاب تجربہ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ذریعے تیار میزائل سے چلنے والی اینٹی سب مرین سسٹم (اسمارٹ) کا آج اڈیشہ کی ساحل پر وہیلر جزیرے سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ سپرسونک میزائل اسسٹنٹ ریلیز آف ٹارپیڈو (اسمارٹ) کا تجربہ پوری طرح کامیاب رہا اور اس دوران مشن کے تمام اہداف حاصل کیے گئے ۔ سمندری ساحل کے علاوہ ٹریکنگ اسٹیشن (رڈار، الیکٹرو آپٹیکل سسٹم) اور جہازوں سمیت ٹیلی میٹری اسٹیشنوں نے مشن کے تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ اسمارٹ ٹارپیڈو کی رینج سے آگے مار کرنے والے ایک میزائل اینٹی سب میرین سسٹم جنگ کی صلاحیت ہے اور اس میں ٹارپیڈو کو داغنے کے لیے ایک میزائل کی مدد لی جاتی ہے ۔ یہ نظام ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبارٹریز نے تیار کی ہے ۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس اہم دستیابی کے لیے ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے ۔ ڈی آر ڈی او کے صدر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے بھی سائنسدانوں کی ٹیم تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بحریہ کے حملہ کرنے کی استعداد بڑھے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا