میٹرک اور مڈل پا س کامیاب، گریجویٹ اور پوسٹ گریجو یٹوںکو باہر کا راستہ :مظا ہرین کا الزام
سی این ایس
سرینگر؍؍سرینگر میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروس میں مشتہر کیے گئے لسٹ میں عیاں وبیاں دھاند لیوں کا الزام عا ئد کرتے ہوئے ڈراپ کیے گئے امیدواروں نے پیرکودوسرے روز بھی شہر کی پر یس کالونی میں احتجاج جاری رکھا۔ اس دوران اے ڈی جی فائر اینڈ ایمر جنسی سروس بی سر ی نواسن سے رابط کیا تو انہوںنے کہا کہ اگر کسی امیدوار کو کوئی شکایت ہے تو وہ محکمہ کی شکایتی سیل یا امیل پر درج کر سکتے ہیں۔ اتوار کے بعد پیرکو سرینگر کی پریس کالونی میں ناکام قرار دیے گئے امیدوار صبح سے جمع ہونا شروع ہوئے اوردوپہر تک ان کی بڑی تعداد یہاں جمع ہوئی جس کے بعد وہ احتجاج کر نے لگے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظا ہرین کا کہنا تھا کہ سال2013میں محکمہ فائر سروس ایند ایمرجنسی میں ڈرائیوروں اور فائرمینوں سمیت دیگر شعبوں میں عملے کو پورا کرنے کیلئے1040اسامیاں مشتہر ہو ئیں جس کے بعد انہوںنے اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔مظا ہرین کا کہنا تھا کہ سال2014میں سیلاب کی وجہ سے یہ معاملہ رک گیا اور2015میں اس وقت کی حکومت نے نوٹیفکیشن کو ہی کالعدم قرار دیا تھا،جس کے بعد امیدواروں نے عدالت کے دروازے پر دستک دی تھی،اور2018میں عدالت نے ان ہی امیدواروں کا سر نو امتحانات اور فزیکل ٹیسٹ لینے کی ہدایت دی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر چہ امسال مارچ میں امتحان لیا جانا تھا تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوا،اور20ستمبر کو امتحان لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جو لسٹ مشتہر کیا گیا ہے اس میں عیاں وبیان دھاند لیاں کی گئی ہیں کیونکہ اصل و قابل امیدواروں کے بجائے منظور نظر افراد کو فہرست میں جگہ دی گئی۔ مظاہرین نے کہا کہ ایک ہی کنبے کے4 افراد کو جہاں فہرست میں جگہ ملی وہیں میٹرک اور مڈل پاسوں کو بھی کامیاب قرار دیا گیا،تاہم گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹوں کو باہر کا راستہ دکھا یا گیا۔ مظا ہرین نے میڈ یا کے سا منے یہ بھی انکشا ف کیا کہ امتحا ن سے پہلے ہی اس کے پر چے لیک ہوئے تھے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس لسٹ کو جلد ازجلد کالعدم کیا گیا تو وہ اپنی سرٹفکیٹیں نذ ر آ تش کریں گے۔ اس ضمن میں جب سی این ایس نے اے ڈی جی فائر سروس بی سر ی نواسن سے رابط کیا تو انہوںنے کہا کہ اگر کسی امیدوار کو کوئی شکایت ہے تو وہ محکمہ کی گر ی وینس سیل میں درج کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آ ج حق اطلاعات کا زمامہ ہے آ ج کو ئی چیز چھپ نہیں سکتی ہے۔