سکمز صورہ کا نرسنگ سٹاف ‘تھری ٹائر شفٹ’ کے خلاف برسر احتجاج

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر کے نرسنگ عملے نے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں ان کی ‘تھری ٹائرشفٹ’ میں ڈیوٹی رکھنے کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے بینرس اٹھا رکھے تھے جن پر ‘ہم آپ کا خیال رکھتے ہیں آپ ہمارا خیال رکھیں’ جیسے نعرے درج تھے۔ایک احتجاجی نرس نے اس موقع پر نامہ نگار کو بتایا کہ ہم ٹو ٹائر شفٹ میں اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دیتے تھے لیکن اب ہماری ڈیوٹی تھری ٹائر شفٹ میں رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈائریکٹر صاحب کے اس نئے حکمنامے کے اس لئے خلاف ہیں کیونکہ ہمیں صبح پانچ بجے گھروں سے نکلنا پڑتا ہے اور شام ساڑھے آٹھ بجے انسٹی ٹیوٹ سے نکلتے ہیں جو ہمارے لئے غیر محفوظ ہے۔ایک اور نرجس نے کہا کہ ہم جب ڈائریکٹر صاحب کے پاس اس معاملے کے بارے میں بات کرنے کے لئے گئے تو انہوں نے ہماری بات سنے بغیر ہی ہمیں نوکریوں سے برطرف کرنے کی دھمکی دی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہماری بات نہیں مانی گئی تو ہم ہڑتال پر جانے کے لئے مجبور ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا