این سی لیڈران نے کشمیری مہاجر بے روزگار نوجوانوں سے ملاقات کی

0
0

ان کے مطالبات کے پیش نظر حمائت کی یقین دہانی کروائی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس لیڈران نے یہاں مظاہرہ کر رہے بے روزگار کشمیری پنڈت نوجوانوں سے ملاقات کر ان کے مطالبات کے پیش نظر حمائت کی یقین دہانی کروکائی ۔وہیں نیشنل کانفرنس لیڈران نے انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کر رہے نوجوانوں کے مطالبات کو سنا جائے کیونکہ ان کا مستقبل دائو پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پنڈت نوجوانوں نے مشکلات کا سامنا کیا ہے اور کئی روزگار کی امید میں عمر کی حد پار کر چکے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ایل جی کی یقین دہانی کے بعد بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم پیکیج کے تحت تمام اسامیوں کر پر کیا جائے ۔ اس موقع پر انیل دھر، ایم کے یوگی ،بھوشن لال بھٹ ،جتن بھٹ ،اومیش تلاشی و دیگران موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا