مڈل سکول حویلی میں پروگرام کا اہتمام ہائی سکول اڑائی ملکاں کے ہیڈ ماسٹر بطور مہمان خصوصی شامل
ریاض ملک
منڈی؍؍بہترین تربیت یافتہ نوجوان انعام الحق راتھر کی یاد میں کوئیز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی شروعات میں مرحوم کو بہترین خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ماسٹر ایاز احمد شیخ نے کہا کہ مرحوم انعام الحق راتھر کی مختصر مدت میں کاوشوں محنتوں سے اڑائی گاوں کے متعدد نوجوانوں اور طلباء بہتری تربیت دی اور اساتذہ برادری کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ کارنامے انجام دیے جو شائید ہی تحصیل منڈی میں کسی نے انجام دئے ہوں۔ اس موقع پر بچوں میں کوئیز مقابلہ کرویاگیا۔جس میں مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس دوران سوالات وجوابات پر مبنی کوئیز مقابلہ ہوا۔اول دوم سوم آنے والوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام کی صدارت سماجی کارکن شکیل احمد پرے کررہے تھے۔ پروگرام کے دوران ماسٹر ایاز احمد شیخ، ماسٹر معشوق احمد پرے، عبدالمجید بانڈے، نائب سرپنچ حویلی چوہدری شفیق احمد کے علاوہ دیگران نے شرکت کی۔اس حوالے سے شائید افضل نے لازوال سے بات کرتے کہاکہ اڑائی گاوں کے نوجوان جس نے بہت کم عرصہ میں ایک پوری ٹیم تیار کی جس نے متعدد طریقوں طلباء کو تربیت سے روشناس کرایا۔اور اب ان کے ہاتھوں کی ایک ٹیم تیار ہے۔ جو مختلف فن میں کے ماہر ہیں۔ لیکن اچانک ان کی موت سے جو خلاء پیداہواہے۔ وہ پْر کرنا نہایت ہی دشوار ہے۔ ان کی موت سے جہاں ہم ایک بہترین تربیت یافتہ نوجوان جسمانی ورزش کے ماہر سے محروم ہوے ہیں۔ وہی ایک ٹیم کے سر کا سایہ بھی اُٹھ گیاہے۔