گندو بھلیسہ میں عارضی ملازمین کا احتجاج

0
0

بقایہ تنخواہیں جلد فرایم کی جائے
منظور سمسھال

بھلیسہ؍؍ سب ڈویژن گندو میں مختلف محکموں میں کام کر رہے کیجول لیبر عارضی ملازمین نے بھلیسہ کے مختلف علاقوں سے آکر گزشتہ روز گندو میں جموں کشمیر گورنر انتظامیہ اور اعلی حکام کے خلاف احتجاج کیا اورنعرہ بازی بھی کی۔ کیجول لیبرم عبدالطیف نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے ہم ان محکموں میں کام کر رہے ہیں لیکن نہ تو ہمیں ماہانہ تنخواہیں دی جاتی ہیں اور نہ ہی کوئی مستقل پالیسی ابھی تک مرتب کی گئی ہے حالانکہ کئی بار انہوں نے یہ مطالبات اعلی حکام کے سامنے رکھے لیکن صرف یقین دہانی کرائی گئی لیکن ابھی تک عمل جامہ نہیں پہنایا گیا۔ احتجاجیوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ماہانہ تنخواہیں دی جائیں اور مستقبل پالیسی مرتب کی جائے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا