فارم بل ملک کے کسانوں کی زندگی برباد کریں گے:سریش کمار ڈوگرہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پردیش کانگریس کمیٹی کے او بی سی شعبے کی جانب سے فارم بلوں کے پیش نظر ایک احتجاج کیا گیا جہاں مظاہرین نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔وہیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت نے کسان مخالف بل لائے ہیں جو برائے راست کسان کے ذریعہ معاش پر اثر کریں گے ۔اس موقع پر ایڈوکیٹ سریش کمار ڈوگرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارم بل ملک کے کسانوں کی زندگی برباد کریں گے۔انہوںنے مزید کہاکہ جموں وکشمیر کے کسان پہلے سے مشکلات کا سامنا کر رہے تھے اور تین کسان مخالف بلوں کی وجہ سے کسانوں کو مزید پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کسان کی آمدنی اور پیدہ وار کے نرخوں کو کارپوریٹ ہائوسز کے ہاتھوں میں دے دیا گیا جس سے کسان کا کوئی روبطہ نہ ہوگا۔اس موقع پر ابھیشیک کمار،سوہن ورما، سوشیل، نیلم کمار،بابو رام،سنی کشیاپ،سنجے کمار،شامل لال ،انکش کمار و دیگران موجود تھے ۔