بی ایس پی نے تحصیلدار لاٹی کے روئے کی مذمت کی

0
0

کہا ایس سی طبقہ سے وابستہ پٹواری کو ہراساں کیا جا رہا ہے ،معاملہ کی تحقیقات کی جائے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھوجن سماج پارٹی کے چیف ایس آر مجوترہ نے تحصیلدار لاٹی روشن لال بخشی کے روئے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مذکورہ تحصیلدار پٹوار حلقہ لاٹی میں تعینات شیڈول کاسٹ سے وابستہ پٹواری کو ہراساں کر رہے ہیں اور انہوں نے ایک مجسٹریٹ ہونے کے ناطے مذکورہ پٹواری کی دیو ستھن سدھ مہادیو کی بے عزتی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی زمین ہڑپنے کی کوشش بھی کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ ایک ذمہ دار افسر ذات پات کی بناء پر ایسا رویہ اختیار کر رہے ہیں حالانکہ انکا کام انصاف مہیا کرنا ہے ۔مجوترہ نے اس سلسلے میں ایل جی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں انکوائری کی جائے اور اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرنے والے افسر کو برطرف کیا جائے ۔انہوں نے اس موقع پر یہاں بھاجپا کارکنان کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آیوشمان بھارت کارڈ کی فیس تیس روپئے ہے جو بھاجپا کارکنان ایک سو روپئے سے ڈیڑھ سے روپئے تک وصول کر رہے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا