لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھاجپا لیڈر اور کارپوریٹر میونسپل کمیٹی بشناء ساحل گپتا نے انوپ گری مہاراج کی کتاب کا اجراء کیا جہاں آیدھیہ گپتا اور ہربھجن سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔وہیں ساحل گپتا نے کہاکہ انوپ گری مہاراج نے جو کتاب لکھی ہے ،اس میں اپنی محنت ،تجربات اور زوق کو شامل کیا ہے جس سے ہم مستقبل کو جانچ سکیں گے ۔انہوںنے مزید کہاکہ ایکشن، طریقہ کار اور ناپ تول کو لیا جائے تو مستبقل کو جیت سکتے ہیں ۔وہیں آیودھیہ گپتا اور ہربھجن سنگھ نے بھی انوپ گری مہاراج کے کام کی سراہنا کی ۔