سڑک رابطہ کی فراہمی ، پینے کے پانی کی فراہمی ، ہیلتھ کیئر سسٹم ، موبائل نیٹ ورک رابطہ دیا جائے : چوہدری ضمیر کٹاریہ
لازوال ڈیسک
بانڈی پورہ؍؍ جموں کشمیر گجر بکروال یوتھ ویلفیئر کانفرنس بانڈی پورہ کی ٹیم کے صدر محمد عبداللہ پوسوال کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈویلپمنٹ کمشنر (اے ڈی سی) بانڈی پورہ ، اور چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) بانڈی پورہ سے ملاقات کی۔ جموں کشمیر گجر بکروال یوتھ ویلفیئر کانفرنس بانڈی پورہ نے انہیں ضلع بانڈی پورہ کی گجر بکروال طبقے کو درپیش مختلف پریشانیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ضلع کے گجر بستی کے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے بارے میں تمام عہدیداروں سے تفصیلی گفتگو کی۔ جموں کشمیر گجر بکروال یوتھ ویلفیئر کانفرنس بانڈی پورہ نے بالائی گجر بستی کے علاقوں میں سڑک رابطہ کی فراہمی ، پینے کے پانی کی فراہمی ، ہیلتھ کیئر سسٹم ، موبائل نیٹ ورک رابطہ وغیرہ جیسے امور پر روشنی ڈالی۔جموں کشمیر گجر بکروال یوتھ ویلفیئر کانفرنس بانڈی پورہ نے سی ای او بانڈی پورہ جاوید اقبال سے تعلیم سے جڑے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان کے ساتھ اسکول کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سلسلے میں سی ای او بانڈی پورہ نے یقین دلایا کہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔جموں کشمیر گجر بکروال یوتھ ویلفیئر کانفرنس بانڈی پورہ نے اے سی ڈی بانڈی پورہ کو مطالبات کا تفصیلی میمورنڈم بھی پیش کیا جس میں جموں کشمیر گجر بکروال یوتھ ویلفیئر کانفرنس کی ٹیم کو عہدیداروں نے یقین دہانی کرائی کہ ان مطالبات کا خیال رکھا جائے گا۔جموں کشمیر گجر بکروال یوتھ ویلفیئر کانفرنس بانڈی پورہ کے وفد میں اس کے صدر محمد عبداللہ پوسوال ، سینئر نائب صدر و میڈیا انچارج ضمیر کٹاریہ ، نائب صدر سکندر اسلم ، جنرل سکریٹری بشارت حسین، سکریٹری شوکت چیچی ، جوائنٹ سکریٹری قاسم رانا ، ایڈیشنل سکریٹری۔ روبانی ، ترجمان جلال عالم کٹاریہ ، چیف ایڈوائزر۔ محمد۔ اشرف ، آرگنائزر- ارشد حسین۔ شامل تھے۔