ضلع میں کرونا صورتحال کا جائزہ لیا ،مثبت معاملات میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا
نریندرسنگھ ٹھاکر
ادھمپور؍؍ڈائریکٹرنیشنل سینٹرفار ڈسیزز کنٹرول ڈاکٹر ایس کے سنگھ ، جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر تنجن اور صوبائی نوڈل آفیسر این ایچ ایم جموں و کشمیر ڈاکٹر نرندر سنگھ بوٹیال نے ضلع ادھمپور میں دورہ کر کے ضلع میں کرونا صورتحال کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی ادھمپور ، سی ایم او ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع ہسپتال ادھمپور و دیگران موجود تھے جہاں کرونا مثبت مریضوں کے متعلق اور مثبت معاملات میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وہیں ٹیم نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل پیرہ ہونے کی ضرورت ہے ۔بعد ازاں ٹیم نے ریڈ زون علاقہ جات میں دورہ کیا اور کرونا مثبت معاملات سے بھی ملاقات کی ۔