اہم نقاط کئے پیش ،سی بی آئی چھاپوں کا خیر مقدم کیا ،فوری ازالے کیلئے ایل جی سے اپیل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے ایم سی کے کونسلرز ہال ، ٹاؤن ہال جموں میںکانگریس لیڈر اور آزاد کارپوریٹر دوارکا چوہدری کی قیادت میں یہاں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے جے ایم سی کے کارپوریٹرز نے متفقہ طور پرچند اہم نقاط پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ہاؤس کا اجلاس ماہانہ جے ایم سی کے ایکٹ کے مطابق طلب کیا جانا چاہئے ، جبکہ فروری2020 کے بعد آج تک میئر کی طرف سے کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے اور جے ایم سی کے مختلف وارڈوں کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ جنرل ہاؤس کا اجلاس ماہانہ نہیں ہوتا ہے اور ہم تجویز کرتے ہیں کہ ہر مہینے کی میٹنگ منعقد کی جائے تاکہ کارپوریٹرز اپنی عام پریشانیوں کا ازالہ کرسکیں جو وارڈوں کے لوگوں کو درپیش ہیں۔انہوںنے کہاکہ اسٹریٹ لائٹوں کی تنصیب جاری نہیں رہ سکی اور 20 فیصد اسٹریٹ لائٹس جو لگائی گئیں وہ بھی خراب ہوچکی ہیں اور ناقص لائٹس کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی نئی اسٹریٹ لائٹیں لگائی گئیں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جلد اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں۔انہوںنے کہاکہ کووڈ19 اسپتالوں میں آکسیجن اور وینٹیلیٹر کی کمی کی وجہ سے کووڈ 19 کے مریضوں کا مناسب علاج نہیں کیا جارہا ہے اور اس میں مکمل غفلت برتی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں ہم لیفٹیننٹ سے درخواست کرتے ہیںکہ وہ اس مسئلے کا جائزہ لیں تاکہ عوام کو راحت ملے کیونکہ کووڈ 19 مریضوں کی ایک بڑی تعداد غفلت کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم جے ایم سی میں سی بی آئی کے چھاپے کو سراہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس چھاپے کے حقائق ہمیں معلوم ہوں اور بدعنوان اہلکاروں کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ جے ایم سی وارڈوں میں جو ترقیاتی کام ٹھیکیداروں کو الاٹ کیے گئے تھے وہ پچھلے کچھ مہینوں سے نہیں ہوئے اور ان ٹھیکیداروں کو وارڈوں میں کام شروع کرنے کے لئے نوٹس دیئے جائیں بصورت دیگر ان ترقیاتی کاموں کو دوبارہ ٹینڈر کئے جائیں تاکہ عوام کو زیادہ تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے سوالیہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ جے ایم سی میں 74 ویں ترمیم پر مکمل طور پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا جاتا ہے اور کارپوریٹرز یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ تاخیر کیوں ہے ، جبکہ گذشتہ 2 سالوں سے حکومتبہانے کر رہی ہے جبکہ اس پر عمل در آمد کیا جانا چاہئے ،۔ اس موقع پر کمل سنگھ ، راجندر سنگھ جموال ،صوبت علی ، گوراو چوپڑا، راما دیوی ، ریرو چودھری ، رشپال بھاردواج ،سونیکا شرما ، پریتم چند ، امت گپتا ، اشوک سنگھ منہاس ، سوچا سنگھ اور دیگران شامل تھے ۔