وزیر اعظم مودی آئی پی ایل کی بات کرتے ہیں لیکن

0
0

ریاست کے اسمبلی انتخابات پر خاموش ہیں: عمر عبداللہ
یواین آئی

سرینگرنیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم انڈین پریمئر لیگ کے بارے میں توباتیں کررہے ہیں لیکن ریاست کے اسمبلی انتخابات کے متعلق خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ملک کے نوجوان آئی پی ایل میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں لیکن دو بار سال 2009 اور سال2014 میں آئی پی ایل کے میچز ملک میں نہیں ہوئے کیونکہ ا±س وقت کی مرکزی سرکار دہشت گردوں سے خوف زدہ تھی اور اس میں ہمت نہیں تھی۔عمر عبداللہ نے وزیر اعظم کے ان خیالات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘وزیر اعظم آئی پی ایل کے بارے میں بات کررہے ہیں، سال1996 کے بعد ا±ن کی سرکار پہلی سرکار ہے جو جموں کشمیر میں شیڈول کے مطابق اسمبلی انتخابات کرانے میں یا تو ناکام ہوئی یا انتخابات کرانے کی متمنی نہیں ہے، وہ اس کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتے ہیں’۔بتادیں کہ نیشنل کانفرنس اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس سے قبل بھی کئی بار وزیر اعظم کو ریاست میں اسمبلی انتخابات نہ کرانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا