شبیراحمدکاسنسنی خیزقتل انسانیت کا قتل ہے ،مجرموں کوسزادو :مولانامحمدعلی

0
0

منظور سمسھال

اندروال ؍؍اپنی پارٹی کے سینئرلیڈرپنچایت موری کے سرپنچ مولانامحمدعلی نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں کے فلائی منڈال علاقے میں گجرطبقہ سے تعلق رکھنے والے شبیراحمدولدرحم علی جوغریب گھرانے سے تعلق رکھنے والانوجوان تھاجسے اچانک قتل کیاگیااور ٹکڑے ٹکڑے کیے گئے ۔انہوں نے کہایہ ایک انسان کانہیں بلکہ قانون کاقتل ہے ۔کیااب غنڈے اتنے آزادہوگئے جوکسی کوکہیں بھی قتل کردیں؟ اس طرح جموں کے علاقہ جات میں مسلم نوجوانوں کاماراجاناکسی ظلم وزیادتی سے کم نہیں۔ ان حالات میں جموں کشمیرمیں اگرقصور واروں پرشکنجہ نہ کساگیاتوپھرپوری یوٹی میں حالات کاقابومیں رکھنامشکل ہوسکتاہے ۔اس لیے انتظامیہ سے گذارش ہے کہ جلد از جلدان ظالموں کوسلاخوں کے پیچھے ڈالیں ۔تاکہ انصاف کی جیت ہوسکے اور آئندہ اس طرح کے واقعات پرقدغن لگائی جاسکے جموں میں ویسے بھی مسلمان اپنے آپکوغیرمحفوظ تصور کرتے ہیں پھراس طرح کے واقعات کارونماہوناملک کی سیاست کیلیے بدنماداغ ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا