جموں وکشمیر یو تھ کانگریس نے کٹھوعہ میں روزگار دو مہم کا آغاز کیا

0
0

مودی حکومت نے ملک کے معاشی ڈھانچے کو برباد کیا :ادھے بھانو
لازوال ڈیسک

کٹھوعہ؍؍جموں وکشمیر یوتھ کانگریس کے صدر ادھے بھانو چب نے یہاں کٹھوعہ میں روزگار دو مہم کا آغاز کیا تاکہ بھاجپا دور اقتدار میں بے روزگاری کے مسائل کو ابھارا جائے اور سرکار پر روزگار کے مواقع پیدہ کرنے کیلئے دبائو بنایا جائے ۔اس موقع پر اعجاز چوہدری انچارج ڈی وائی سی کٹھوعہ اور پی وائی سی نائب صدر، پی وائی سی جنرل سیکریٹری دلویر سنگھ،سندیپ شرما ،رومی شرما ،موہندر شرما و دیگران موجو دتھے ۔وہیں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ادھے بھانو چب نے کہاکہ مودی حکومت کا نوٹ بندی کا فیصلہ ،جی ایس ٹی کا نفاذ اور کرونا دورکے ساتھ ساتھ لاک ڈائون نے ملک کے معاشی ڈھانچے کو برباد کر کے رکھ دیا ۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے دو کراڑ نوکریاںہر سال دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب نوجوانو بے روزگار ہو رہے ہیں ۔وہیں اعجاز چوہدری نے کہا کہ ملک کی معشت بہت پیچھے جا چکی ہے اور NAYAکی طرز پر اقدام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جا سکے ۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر میں سماج کا ہر ایک طبقہ متاثر ہے اور مشکلات کا سامنا کر رہا ہے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا