سرکاری زبانوں میں اضافے کا فیصلہ غیر حقیقت پسندانہ: فاروق عبداللہ

0
0

سری نگر،  (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرکاری زبانوں میں اضافے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ ہمیں بانٹنے کے لئے کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری زبانوں میں اضافہ کرنا ہی تھا تو پھر پنجابی، گوجری اور پہاڑی کو کیوں نظرانداز کیا گیا؟ جموں و کشمیر میں یہ زبانیں بولنے والے بھی بے شمار لوگ موجود ہیں۔

این سی ترجمان کے مطابق فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار پارٹی اقلیتی سیل کے ایک وفد کے ساتھ ہفتے کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا