ملک میں کورونا کے 94 ہزار سے زائد نئے کیسز،1114ہلاکتیں

0
0

نئی دہلی،13 ستمبر( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے وباء کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 94 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 1114 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 78 ہزار سے زائد کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری تازہ ترین اعداد کو شمارکے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 94،372 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 47،54،357 تک پہنچ گئی اور اسی عرصے میں اموات کی تعداد 1،114 سے بڑھ کر 78،586 ہوگئی۔
کرونا وائرس سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 78،399 سے بڑھ کر 37،02،596 ہوگئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا