استاد کے نام

0
0

رہنما دوست معمار استاد ہے
قوم و ملت کو در کار استاد ہے
منزلوں سے کیا جس نے ہے آشنا
در حقیقت وہ سالار استاد ہے
زندگی کو نکلا ہے ظلمات سے
ماہ ہ انجم سے ضوبار استاد ہے
ماں سے بڑھ کر کیا پیار اطفال کو
شفقتوں کا وہ گلزار استاد ہے
توڑ ڈالا جہالت کی زنجیر کو
علم کی ڈھال تلوار استاد ہے
قوم کو خوابِ غفلت سے بیدار کیا
نورِ باطن کا مینار استاد ہے
درسِ اخلاص اب مکتبوں میں نہیں
قوم سے آج بیزار استاد ہے

جاوید عارف
پہنو شوپیان کشمیر۔۱۹۲۳۰۳
فون نمبر=7006800298

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا